پی ایس ایل 9 کے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان
- 05, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: پی ایس ایل 9 کے ٹکٹوں کی فروخت 6 فروری 2024 بروز منگل کو ہوگی۔پی ایس ایل 9 کے تمام میچز کے لیے فزیکل ٹکٹ لازمی قرار دے دیے گئے ہیں۔ ای ٹکٹس (خود پرنٹ شدہ یا ڈیجیٹل کاپیاں) پورے ٹورنامنٹ میں چار مقامات پر داخلے کے لیے قبول نہیں کی جائیں گی۔ فزیکل ٹکٹ 12 فروری 2024 سے نامزد TCS ایکسپریس مراکز پر فروخت کے لیے شروع ہوں گے۔ آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں TCS کے نامزد پک اپ مراکز سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں یا TCS کے ذریعے گھر پر پہنچائی جا سکتی ہیں۔ پی ایس ایل کی ٹکٹس VIP 8,000 روپے کی فروخت کی جا رہی ہے اور پریمیم 4000 روپے، فرسٹ کلاس 2,500 روپے اور جنرل 1,000 روپے کی فروخت کی جا رہی ہے۔ کوالیفائر میچ کی ٹکٹ Vip 5,000 روپے ، ریمیم 2,500 اور فرسٹ کلاس 1500 اور جنرل ۱۰۰۰ تک فروخت کی جارہی ہے۔ پی ایس ایل 9 کے دوران کراچی 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں ٹورنامنٹ کا فائنل بھی شامل ہے، راولپنڈی اور لاہور نو نو میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ملتان پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا۔
تبصرے