کیا آپ ہلدی کے اس خطرناک نقصان سے واقف ہیں؟
- 05, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: ہلدی ہمارے کھانوں کا ایک اہم جزو ہے اور اس کے جادوئی فوائد سے تو بہت سے لوگ واقف ہیں لیکن کیا آپ اس کے نقصانات جانتے ہیں، بہت سے لوگ اس سے لاعلم ہیں۔ خالص ہلدی کی پہچان کیا ہے اور یہ کب جسم کے لیے فائدہ مند ہونے کی بجائے نقصان دہ بن جاتی ہے؟ اس حوالے سے بی بی سی کی ایک رپورٹ میں اس کے مضر اثرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ہلدی انسانی جسم میں سوزش اور جراثیم کے خاتمے اور وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے بھی کھانے میں استعمال ہوتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہلدی اصل میں پیلی نہیں بلکہ سنہری ہوتی ہے اور اس حوالے سے باخبر لوگ اسے خریدتے وقت صرف اس کے رنگ کا خیال کرتے ہیں۔
تبصرے