بادام کھانے کے 6 بڑے نقصانات کیا ہیں؟
- 05, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: ویسے تو بادام کھانے سے انسانی دماغ بہتر ہوتا ہے لیکن اگر اس کا زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسے ضرورت سے زیادہ کھانے سے صحت پر 6 طرح کے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
-
ہاضمے کے مسائل
بہت زیادہ بادام کھانے سے آپ کے نظام انہضام کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور ان میں موجود فائبر زیادہ کھانے سے گیس اور ہاضمے کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
-
الرجی کے مسائل
اگر آپ محدود مقدار سے زیادہ بادام کھاتے ہیں تو اس سے الرجی پیدا ہوسکتی ہے جیسے کہ خارش، سانس لینے میں دشواری اور بلڈ پریشر کے مسائل۔
-
گردوں کی پتھری
بادام میں آکسیلیٹ ہوتے ہیں اور بہت زیادہ بادام کھانے سے آپ کے جسم میں ان کی سطح بڑھ جاتی ہے جو کہ گردوں میں جمع ہو کر گردے میں پتھری کا سبب بن سکتی ہے۔
-
وٹامن ای کا زیادہ استعمال
باداموں میں وٹامن ای پایا جاتا ہے اور بہت زیادہ کھانے سے یہ زہر بن سکتا ہے۔
-
وزن کا بڑھاؤ
اگر بادام ہر روز زیادہ مقدار میں کھائے جائیں تو اس سے آپ کا وزن بھی بڑھ سکتا ہے۔
-
غذائیت
بادام میں فائٹک ایسڈ ہوتا ہے، جو جسم میں اہم معدنیات کے جذب کو روک سکتا ہے۔
تبصرے