فلپائن میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں نے مچائی تباہی
- 06, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : گزشتہ ہفتے سے فلپائن میں جاری شدید بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچا دی ـ شدید بارشوں کی وجہ سے 7 لاکھ 72 ہزار افراد متاثر ہوۓ ہیں ، اور تقریباً 4 لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا ہے - شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گۓ ہیں ۔ ان بارشوں کی وجہ سے زیادہ نقصان جزیرے (منداناؤ) میں ہوا ہے -
منداناؤ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 6 افراد ہلاک ہو گۓ ، اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا - جس کی تلاش جاری ہے ـ منداناؤ کے مختلف علاقوں سے 10 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے -
وسیم حسن
تبصرے