روس کے زیرِ قابض علاقے 'بیکری' پر یوکرینی حملے میں 28 یوکرینی شہری ہلاک ہو گۓ

شہری ہلاک

نیوز ٹوڈے :   روس کے زیرِ قبضہ علاقے ( بیکری ) پر یوکرینی فوج نے حملہ کردیا ، اس حملے میں یوکرینی فوج نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے - یوکرینی فوج کے ان حملوں میں 28 یوکرینی ہلاک ہو گۓ ـ روس کی وزارت خارجہ نے یوکرینی فوج کے اس حملے کی مذمت کرتے ہوۓ کہا ہے  کہ یوکرینی فوج نے جان بوجھ کر بیکری کے رہائشی علاقے پر حملہ کیا ہے ـ یوکرینی فوج کی بمباری سے کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے -

عمارتوں کے ملبے تلے دب کر 28 افراد ہلاک ہو گۓ ـ جبکہ 10 افراد کو ملبے کے نیچے سے زندہ نکال لیا گیا ہے - روسی وزارت خارجہ کے مطابق یوکرینی فوج کے معصوم یوکرینی شہریوں پر حملے دہشتگردی کی کارروائیاں ہیں - اور یوکرین کے ان حملوں کے ثبوت بھی ہمارے پاس موجود ہیں ـ یوکرینی فوج نے (لیسیچانسک) شہر کو بھی امریکی میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے ـ یوکرینی فوج روس کے قابض شہروں پر حملے کر کے اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+