پاکپتن میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ، 2 ڈاکو ہلاک

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ

نیوز ٹوڈے :   پنجاب کے علاقہ 'پاکپتن' میں پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گۓ ، جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ـ تفصیلات کےمطابق (پاکپتن کے علاقے قبولہ) میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران 2 ڈاکو پولیس کے ہاتھوں مارے گۓ اور 2 فرار ہو گۓ - پولیس نے بتایا کہ تحصیل قبولہ کی وارڈ نمر 9 کے ایک گھر میں ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوۓ تو گھر والوں نے پولیس کو خبر کر دی ـ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کو چاروں طرف سے گھیر لیا -

ڈاکوؤں کو جب محسوس ہوا کہ ان کو باہر سے پولیس نے گھیر رکھا ہے تو ڈٖاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی - جس پر پولیس کو بھی جواباً فائرنگ کرنی پڑی ـ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے اس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی ہو گۓ جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ ان کے باقی دو ساتھی فرار ہو گۓ ـ زخمی ڈاکو ہسپتال لے کر جاتے ہوۓ راستے میں ہلاک ہو گۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+