بزرگ برطانوی شخص کا انوکھا کارنامہ

ڈیوڈ مارجوٹ

نیوزٹوڈے:  کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اگر یہ شوق تعلیم حاصل کرنے کا ہو اور اس میں محنت اور لگن بھی شامل ہو تو کوئی بھی دنیاوی طاقت اس شوق کو پورا ہونے سے نہیں روک سکتی۔ پڑھنے لکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، انسان جب تک اس دنیا میں موجود ہے وہ علم حاصل کر سکتا ہے، حضورﷺ کا فرمان ہے کہ مھد سے لہد تک علم حاصل کرو چاہے اس کے لیے تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے، اس بات کو برطانوی شخص نے سچ ثابت کردکھایا۔ ۔برطانیہ میں موجود95 سالہ ڈیوڈ مارجوٹ نے آخر کار ماسٹرز ڈگری مکمل کرلی ہے۔ ریٹائرڈ نفسیات دان ڈیوڈ مارجوٹ نے ڈاکٹر بننے کے 72 سال بعد کنگسٹن یونیورسٹی سے ماڈرن یورپیئن فلاسفی میں ایم اے کی ڈگری لی،اب وہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اور اس کے لیے وہ بھرپور محنت کر رہے ہیں-ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل ہونے تک ڈیوڈ مارجوٹ کی عمر 102 سال ہوجائے گی۔سروے کے مطابق سابق نفسیات دان ڈیوڈکنگسٹن یونیورسٹی سے ماسٹرز کرنے والے معمر ترین طالبعلم بن گئے ہیں

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+