امریکی صدر بائیڈن دماغی مرض کی بیماری میں مبتلا ہو گیا اسرائیلی وزیر کے بیٹے کا بیان

بائیڈن

نیوز ٹوڈے :   انتہا پسند اسرائیلی وزیر براۓ سلامتی امور ( ایتمار بین گویر) کو تشدد پسندی اور دہشتگردانہ کارروائیوں کا وزیر سمجھا جاتا ہے ـ اسرائیل ، فلسطین جنگ کے دوران ابھی چند روز قبل بین گویر نے (امریکی صدر بائیڈن) پر یہ الزام لگایا تھا کہ بائیڈن جنگ میں اسرائیل کی مدد کرنے کی بجاۓ غزہ میں انسانی بنیادوں پر مدد کے معاملات پر زیادہ زور دے رہا ہے ـ بین گویر نے اپنے بیان میں جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوۓ کہا تھا کہ 'اگر بائیڈن کی بجاۓ ٹرمپ اس وقت امریکہ کے صدر ہوتے تو ان کا اسرائیل کے ساتھ معاملہ مختلف ہوتا' ـ اب بین گویر کے بیٹے (شوویل بین گویر) نے بھی اپنے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوۓ اپنے ایک بیان میں بائیڈن کو ( الزائمر ) کا مریض کہا ہے -

اور ان کی بھولنے کی بیماری اور بڑھاپے کا مذاق اڑایا ہے ـ بائیڈن کے غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشتگردانہ کارروائیوں کو ختم کرنے کے مطالبے پر زور دینے پر شوویل بین گویر اس قدر چِڑ گیا ہے ـ کہ اس نے بائیڈن پر طنز وتنقید کرکے اور ان کا مذاق بنا کر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ـ شوویل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ( ایکس ) میں لکھا ہے  ـ کہ 81 سالہ امریکی بائیڈن کو الزائمر کی بیماری لاحق ہو گئی ہے ـ اس بیماری میں دماغ کمزور ہو جاتا ہے اور یادداشت متاثر ہوتی ہے ـ اس پوسٹ پر اسرائیلی وزیر اعظم نے معذرت کرتے ہوۓ لکھا کہ "میرے محبوب بیٹے شوویل نے سنگین غلطی کی ہے ـ اور میں اس سے گہرا عدم اتفاق کرتا ہوں" اسرائیلی وزیر بین گویر نے بھی کہا کہ 'میں اپنے بیٹے کی غلطی تسلیم کرتے ہوۓ معذرت کرتا ہوں' -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+