امریکہ نے اگر ایران کی خودمختاری کو للکارا تو اس کو منہ توڑ جواب ملے گا ، ناصر کنعانی
- 07, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان ( ناصر کنعانی ) سے انٹرویو کے دوران صحافی نے ایک سوال کیا ، کہ کیا امریکہ اپنے فوجی اڈے پر ہونے والے حملے کا بدلہ لینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ـ اگر امریکہ نے ایسا کر دیا تو ایران اس کا کیا جواب دے گا ؟ اس سوال پر ناصر کنعانی نے جواب دیا کہ 'ہم نے اس سے پہلے بھی ہر حملے کا بھر پور اور فیصلہ کن جواب دیا ہے ـ اور اگر اب بھی امریکہ نے ایران پر حملہ کیا اور ایران کی خودمختاری کو للکارا تو اس کا پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جاۓ گا' -
ایران پر امریکی حملے کی پیش گوئی اسلیے کی جا رہی ہے ـ کیونکہ پچھلے ہفتے اردن میں امریکہ کے ایک فوجی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا جس میں امریکہ کے 3 فوجی مارے گۓ ـ اور 40 سے زائد زخمی ہو گۓ تھے ـ امریکہ نے اس حملے کا الزام ایران کی حمایت یافتہ جماعت پر لگایا تھا ـ اور امریکی صدر بائیڈن نے یہ بھی کہا تھا کہ 'وہ اس حملے کا جواب اپنے انداز سے دیں گے ـ اور دشمن کو ہر صورت اس حملے کا جواب دیا جاۓ گا' -
تبصرے