بلوچستان کے علاقے 'دکی' سے اغوا ہونے والے مزدوروں میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں
- 07, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان کا صوبہ بلوچستان قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے اس کے پہاڑوں میں دنیا کا بہترین کوئلہ پایا جاتا ہے ـ جس کو نکالنے کیلیے پہاڑوں کے میلوں اندر جانا پڑتا ہے ـ اور اس کیلیے پاکستان کے مختلف علاقوں سے مزدور بلوچستان کی ان کانوں میں کام کرنے کیلیے آتے ہیں ، لیکن آج کل ان کانوں کے مزدوروں کا بلوچستان میں جینا دو بھر ہو چکا ہے ، آۓ دن ان کان کنوں کے قتل اور اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ـ پچھلے دنوں بھی بلوچستان کے علاقے 'دکی' سے 4 مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا تھا -
اور آج ان دکی کے علاقے سے اغوا ہوۓ 4 مزدوروں میں سے 2 مزدوروں کی لاشیں ملی ہیں ـ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں اغوا ہونے والے مزدوروں "بہاؤالدین اور شفیق الرحمٰن" کی ہیں ـ ان دونوں مزدوروں کی لاشوں کو پولیس نے دکی کے ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے - لیکن ان کے ساتھ اغوا ہونے والے دو اور مزدوروں کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا انہیں بھی قتل کر دیا گیا ہے اور وہ کس حالت میں ہیں -
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے