سنگا پور میں عورت کو ہراساں کرنے پر بھارتی گلوکار کو ملی سزا
- 07, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت کی ایک نیوز ایجنسی نے خبر شائع کی ہے کہ 'سنگا پور میں ایک بھارتی گلوکار کو ایک عورت کو چھیڑنے کے الزام میں جرمانہ عائد کیا گیا ہے' ـ تفصیلات کے مطابق 2022 میں ایک 42 سالہ بھارتی گلوکار نے نشے میں مست ہو کر ایک عورت کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی ـ سنگا پور کی حکومت کے مطابق اس 42 سالہ بھارتی سنگر " شیوا بالن " نے اپنے ایک پروگرام کے ختم ہونے پر لفٹ میں موجود ایک مینو فیکچرنگ کمپنی کی ملازم عورت کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی تھی ـ شیوا بالن اس وقت نشے میں دھت تھا -
اس لڑکی اور اس کے ساتھ لفٹ میں موجود ایک عورت کی کوشش سے شیوا بالن اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا ـ اس لڑکی نے اس سارے واقعہ کی اطلاع اپنی کمپنی مالکان کو کر دی تھی ـ کمپنی نے شیوا بالن کے خلاف مقدمیہ درج کروا دیا تھا ـ جس کا فیصلہ سنگا پور کی عدالت نے آج دیتے ہوۓ بھارتی سنگر شیوا بالن کو 3 ہزار سنگا پوری ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ـ سنگا پور کی حکومت نے اس عورت کو بے عزتی سے بچانے کیلیے اس حادثے کی تاریخ اور جگہ کو خفیہ رکھا -
تبصرے