اسرائیلی وزیر ایتمار بین گویر کے بیٹے کی صدر جوبائیڈن سے متعلق پیشگوئیاں ہوئیں سچ ثابت

جوبائیڈن

نیوز ٹوڈے :   (اسرائیلی سلامتی امور کے وزیر ایتمار بین گویر کے بیٹے شوویل ) کی امریکی صدر "جوبائیڈن" سے متعلق دی گئی اطلاعات سچ ثابت ہو گئیں ـ ایتمار بین گویر کے بیٹے شوویل نے کچھ عرصہ پہلے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ (ایکس) میں لکھا تھا کہ صدر جوبائیڈن ( الزائمر ) بیماری کا شکار ہو چکے ہیں - اس بیماری میں انسان کا دماغ متاثر ہوتا ہے اور انسان کی یادداشت کمزور ہو جاتی ہے ـ شوویل کے بیان کی تصدیق آج امریکی عدالت نے کر دی ہے ـ امریکی صدر جوبائیڈن کے خلاف امریکی عدالت میں ایک کیس چل رہا تھا کہ جوبائیڈن امریکہ کی کچھ پوشیدہ دستاویزات جان بوجھ کر عوام کے سامنےلے آۓ تھے -

امریکی صدر جوبائیڈن پر لگاۓ گۓ ان الزامات کی چھان بین کیلیے بنائی گئی اسپیشل کونسل نے ان الزامات کی تصدیق کرتے ہوۓ 345 صفحوں پر مبنی ایک رپورٹ جاری کر دی ہے ـ اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے جان بوجھ کر یہ پوشیدہ راز افشاں کیے تھے - لیکن ان کی زیادہ عمر اور ان کے بھولنے کی بیماری کی وجہ سے انہیں کوئی سزا نہیں دی جا سکتی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+