چلی کے سابق صدر (سبسٹین پنیرا) حادثے کا شکار

سبسٹین پنیرا

نیوز ٹوڈے :  سال 2010 سے 2022 کے درمیان دو مرتبہ جنوبی امریکی ریاست چلی میں صدارت کے فرائص سر انجام دینے والے 74 سالہ 'سبسٹین پنیرا' 7 فروری کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گۓ - سبسٹین پنیرا دیگر تین افراد کے ہمراہ ایک ہیلی کاپٹر میں سوار تھے ، کہ ان کا ہیلی کاپٹر جنوبی چلی کی جھیل میں جا گرا اس حادثے میں سابق صدر کی جان چلی گئی ، جبکہ ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر تین افراد کو زندہ بچا لیا گیا -

سبسٹین پنیرا کی لاش بھی جھیل سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے - قانونی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد آج بروز جمعہ سابق صدر چلی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنا دیا جاۓ گا ۔ سبسٹین پنیرا کی موت پر چلی حکومت نے ملک بھر میں تین روز کا قومی سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+