بیلجئم اور نکارگوا نے اٹھایا اسرائیل کے خلاف قدم

بیلجئم مغربی یورپ

نیوز ٹوڈے :   اب تک غزہ اسرائیل جنگ میں جو ملک اسرائیل کے ساتھ کھڑے تھے ـ  یا خاموش تماشائی بنے ہوۓ تھے ـ ایسے ملک بھی اب میدان میں آنے لگے بہیں ـ 'جاپان ، سوئٹزر لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد دو اور غیر مسلم ملکوں نے اسرائیل کے خلاف بہت بڑا قدم اٹھایا ہے' ـ ان میں ایک ملک کا نام ( بیلجئم ) ہے ـ بیلجئم مغربی یورپ کا چھوٹا سا ملک ہے ـ- اس ملک کی ایک ریاست کا نام ( ویلونیا ) ہے ـ ویلونیا ریاست میں تقریباً  نصف بیلجئم شامل ہے ـ وہاں کی ہتھیار بنانے والی دو کمپنیوں نے اسرائیل سے قطع تعلق کرتے ہوۓ یہ اعلان کیا ہے ، کہ اب وہ اسرائیل کو مزید ہتھیار نہیں دیں گے -

اسرائیل کیلیے یہ بہت بڑا دھچکا ہے ـ اسرائیل کے خلاف قدم اٹھانے والا دوسرا غیر مسلم ملک ( نکارگوا ) ہے ۔ نکارگوا ایک چھوٹی سی امریکی ریاست ہے ـ نکارگوا کے لیڈر نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ 'جرمنی، کینیڈا ، برطانیہ اور نیدر لینڈ' کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں آواز اٹھائیں گے ـ اور یہ ملک چونکہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں ـ اور اسرائیل وہی ہتھیار غزہ میں استعمال کر رہا ہے ـ اور ہم عالمی عدالت انصاف سے اپیل کریں گے کہ ان ملکوں پر دباؤ بڑھایا جاۓ کہ یہ ملک اسرائیل کو ہتھیار دینا بند کر دیں تاکہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی بند کرے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+