اب سعودی عرب میں بھی بنیں گے ڈرونز

ڈرونز

نیوز ٹوڈے :   سعودی عرب میں ڈرون تیار کرنے والی فیکٹری کا افتتاح کر دیا گیا جس میں ایک سال میں120 ڈرون تیار کیے جائیں گے ـ غیر ملکی میڈیا نے خبر شائع کی ہے کہ سعودیہ کی 'اتھارٹی آف  فوجی انڈسٹری' نے سعودیہ کے وفاقی شہر (ریاض) میں انٹرا ٹیکنالوجیز کمپنی کی مدد سے ڈرون تیار کرنے والی ایک فیکٹری کاآغاز کر دیا ہے ـ اس فیکٹری میں ایک سال میں 120 ڈرون تیار کرکے ڈرون طیاروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جاۓ گا ـ یہ انٹرا ٹیکنالوجی کمپننی پہلے ہی سعودی عرب کے دفاعی نظام کے کئی منصوبوں میں اس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے -

سعودی عرب میں قائم اس ڈرون تیاری کی فیکٹری سے مشرق وسطٰی میں ڈرون ٹیکنالوجی میں نئی تبدیلیاں آنے کے آثار بھی نظر آنے لگے ہیں انٹرا ٹیکنالوجی کمپنی نئی تکنیک کے ساتھ ڈرون تیار ڈرون کرنے کی مہارت کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے ، جو ہر ملک کو اس کی ضرورت کے مطابق ڈرون تیار کرکے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اس کمپنی کے پاس 25 میٹر لمبے ڈرون کے ڈھانچے اور ڈیزائن بھی موجود ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+