پولینڈ میں روس کی میزائل گھسنے کے بعد نیٹو اور روس آمنے سامنے آ گۓ
- 09, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : یورپ کے کئی مورچوں پر اس وقت نیٹو کی فوجیں 'ڈیفینڈر 2024 ' کے نام سے جنگی مشقیں کر رہی ہیں ـ نیٹو کی فوج خود کو آنے والی جنگ کیلیے تیارکر رہی ہے ان جنگی مشقوں سے (روسی صدر ولادیمیر پیوٹن) بھڑکے ہوۓ ہیں ، اور روس کی طرف سے نیٹو کو لگاتار جنگ کی دھمکیاں مل رہی ہیں ـ روس یوکرین پر خوفناک حملے کر کے بھی اپناغصہ نکال رہا ہے ـ روس کے بمبرز لگاتار یوکرین اور پولینڈ کی سرحد پر بم برسا رہے ہیں ـ اسی دوران ایک میزائل پولینڈ کے علاقے میں جا گھسی ، جس سے مشرقی یورپ میں ایک بہت بڑی جنگ کے آثار بڑھنے لگے ـ نیٹو بھی ہائی الرٹ پر آ گیا ـ مشرقی یورپ کے ارد گرد تمام امریکی اڈوں پر جنگی تیاریاں بڑھا دی گئیں -
اس واقعہ سے ایک روز قبل ہی یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں ، کہ روس اور پولینڈ کے درمیان کسی بھی وقت جنگ کا مورچہ کھل سکتا ہے ـ امریکہ کی وہ سیٹلائٹس جو 'لاطویا ِ استونیا، لتھوانیا ، اور پولینڈ' کی سرحدوں کی نگرانی کرتی ہیں ـ ان سیٹلائٹس کی حالیہ تصویروں سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے ، کہ روس کے جنگی طیارے کسی بھی وقت پولینڈ کو دہلا سکتے ہیں ـ روس کے طیاروں کا پولینڈ سے صرف چند کلو میٹر کا فاصلہ تھا ـ جب ایک میزائل پولینڈ کے علاقے میں جا گھسی روسی میزائل نے پولینڈ کے علاقے سے یوٹرن لیا اور یوکرین کے علاقے میں جا گری ـ لیکن اس میزائل سے نیٹو اور روس کے درمان جنگ کا خدشہ بڑھنے لگا ہے -
تبصرے