حزب اللّٰہ نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کا دیا کرارا جواب
- 10, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : جمعرات کے روز لبنان میں اسرائیلی حملوں سے حزب اللہ کے فوجی کمانڈر ( عباس الدبس) شہید ہو گۓاسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز 'نبطیہ اور کارکو' کو نشانہ بنایا تھا ـ اسرائیلی حملوں میں حزب اللّٰہ کےکمانڈر کی موت کے بعد حزب اللّٰہ نے بھی اسرائیلی فوج کے کئی ٹھکانوں پر حملے کر دیے ـ اسرائیلی فوج نے خود اعتراف کیا ہے کہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب حزب اللّٰہ نے اسرائیل کے 'عین زیتیم اور دالتون' شہروں پر 30 کے قریب میزائلیں داغیں ـ
حزب اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیل پر ان کے یہ حملے لبنان کے دیہاتوں خاص طور پر نبطیہ شہر پر کیے گۓ اسرائیلی حملوں کا جواب ہیں جس میں حزب اللّٰہ کےکمانڈر کی موت واقع ہوئی تھی ـ اس کے جواب میں انہوں نے عین زیتیم میں اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹر کو کئی راکٹوں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے ـ
تبصرے