امریکہ نے فلسطین کی الگ حیثیت کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
- 10, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : جمعرات کو (وہائٹ ہاؤس) میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر "جوبائیڈن" نے ایک سوال کے جواب میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کو حد سے تجاوز عمل قرار دیتے ہوۓ کہا کہ 7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیل پر کیے گۓحملوں کے جواب میں "اسرائیلی فوجی رد عمل ضرورت سے زیادہ ہے" بائیڈن نے کہا "میرے خیال میں غزہ میں اسرائیلی ردعمل بہت زیادہ اور اپنی حد سے تجاوز پر مبنی ہے" ـ امریکی صدر بائیڈن نے پریس کانفرنس; کے دوران بتایا کہ وہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے شہریوں پر تشدد اور نسل کشی کو ختم کرنے اور جنگ کے شہریو ں پر اثرات کو کم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں -
اور اب بھی ان کی کوشش ہے کہ غزہ میں پائیدار اور مستقل جنگ بندی ہو ، اور غزہ کے لوگوں تک امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے ـ امریکہ نے فلسطین کو خود مختار ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے ـ امریکہ کی حکومت نے فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرنے کی مکمل منصوبہ بندی کر لی ہے ـ پورے ملک کو ایک ساتھ نہیں بلکہ مختلف شہروں اور علاقوں کو درجہ وار الگ حیثیت دی جاۓ گی ـ بے شک اسرائیل امریکہ کے اس فیصلے سے خوش نہیں ہے لیکن امریکی حکومت بھی اب اسرائیلی کے خلاف بڑے بڑے فیصلے کرنے لگی ہے -
تبصرے