سوڈان میں جاری خونریزی کو ختم کرانے کیلئیے انتونیو گوتیرس نے عالمی برادری کو اکٹھا کر لیا
- 10, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : گزشتہ اپریل میں سوڈان کے دار الحکومت (خرطوم) میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان سڑکوں پر جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں ـ اور یہ لڑائیاں دوسرے علاقوں تک پھیل گئی تھیں جو آج بھی جاری ہیں ـ اس خونریزی سے سوڈان کے مغربی علاقے کے لوگ بدحالی کا شکار ہیں اور انسانی مدد سے محروم ہیں ـ (اقوام متحدہ انٹرل گورنمنٹل اتھارٹی آن ڈویلپمنٹ) کی کوشش ہے ، کہ سوڈان میں مایوس لوگوں تک انسانی امداد کی فراہمی کیلیے حالات پیدا کیے جا سکیں ـ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل (انتونیو گوتیرس) نے بھی عالمی برادری پر زور دیا ہے ـ
کہ وہ سوڈان میں خونریزی اور جنگ کو رکوانے کیلیے ہر ممکن کوشش کریں ـ انتونیو گوتیرس نے کہا کہ " جو کچھ ہورہا ہے وہ ہولناک ہے" انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے ـ کہ دو مخالف حریفوں جن میں 'سوڈانی کمانڈر عبدالفتاح البرحان اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو' شامل ہیں ان کے درمیان تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جاۓ ـ کیونکہ ان تنازعات کے نتیجے میں اب تک 12 ہزار افراد ہلاک ، جبکہ 70 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں سے فرار ہو چکے ہیں ـ اور اگر یہ جنگ جاری رہی تو یہ تباہی کئی گنا تک بڑھ جائے گی ـ ۔
تبصرے