صومالیہ میں فوجی اڈے پر حملہ ، 5 جوان ہلاک اور 4 زخمی

فوجی اڈے پر حملے

نیوز ٹو ڈے :   افریقی ملک صومالیہ کے دار الحکومت ( موغادیشو ) میں ایک فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ، جبکہ 4 زخمی ہو گۓ ـ صومالی فوجی اہلکاروں پر حملہ آروں نے اس وقت فائرنگ شروع کر دی جب اڈے پر موجود فوجی نماز پڑھ رہے تھے - نیوز ایجنسی (رائٹرز) کے مطابق " یو اے ای " کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے ـ کہ صومالی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں ان کے تین مسلح فوجی اور ایک بحرینی افسر ہلاک ہوۓ ہیں ـ متحدہ عرب امارات کے اور بحرین کے فوجی صومالی فوج کو تربیت دینے کیلیے وہاں موجود تھے -

یو اے ای نے یہ بھی بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے فوجیوں میں بھی ان کے اہلکار شامل ہیں - رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور ایک صومالی فوجی تھا ـ جس کو بعد میں یو اے ای کے زیر انتظام گورڈن فوجی اڈے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ـ حملے سے متعلق مزید تفصیلات معلوم کرنے کیلیے تحقیقات کی جا رہی ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+