اسرائیلی فوج نے رفع کے محفوظ مقامات کو گولہ باری سے دہلا دیا
- 12, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ اور اقوام متحدہ کی بار بار تنبیہہ کے باوجود اسرائیل نے رفع کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں کو بڑھا دیا ہے - کیونکہ رفع میں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے ـ غزہ پر حملوں کے دوران اسرائیل نے خود رفع کو محفوظ زون قرار دیتے ہوۓ غزہ چھوڑنے والے لوگوں کو وہاں چلے جانے کی ہدایت کی تھی ـ اور امریکی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ رفع انسانی امداد کے داخلے کیلیے ایک اہم مقام ہے ـ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی ایک پوسٹ میں لکھا ہے -
کہ 'رفع پر اسرائیل نے حملہ کیا تو اس سے انسانی المیے کی شدت میں اضافہ ہوگا' ۔ امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا ـ کہ 'وہائٹ ہاؤس رفع پر اسرائیلی حملے کی حمایت نہیں کرے گا' - ان تمام پابندیوں اور مطالبات کے باوجود حماس نے جیسے ہی جنگ بندی تجاویز کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے - تو اسرائیلی فوج نے رفع کے محفوط زون کو گولہ باری سے دہلا دیا ہے -
تبصرے