حزب اللّٰہ نے دیا اسرائیل کو لبنان کی کالونیوں پر حملوں کا کرارا جواب

حملوں کا جواب

نیوز ٹوڈے :   جنوبی لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ جماعت (حزب اللّٰہ) نے آج پھر اسرائیلی کالونی "کریات شمونہ" پر کئی میزائلیں داغ دیں ـ حزب اللّٰہ نے یہ حملے اسرائیلی حکومت کے حالیہ حملوں کے جواب میں کیے - ان حملوں سے چند گھنٹے قبل صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کی (حولا الناقورہ اور راشیا الفخار کالونیوں ) پر کئی فضائی حملے کیے جس سے ایک شخص شہید اور 9 زخمی ہو گۓ -

ان حملوں کے جواب میں حزب اللّٰہ نے اسرائیل کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے جاسوسی آلات کو بھی دھماکے سے اڑا دیا -حزب ا للّٰہ کے ان حملوں سے اسرائیل کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ـ حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹوں اور میزائلوں کی برسات کر دی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+