ولادیمیر پیوٹن نے انٹرویو کے دوران کئ حقائق سے پردہ اٹھایا
- 12, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : یوکرین میں جنگ کے دوران (روسی صدر ولادیمیر پیوٹن) نے پہلی مرتبہ ایک امریکی صحافی (ٹکر کارلسن) کو انٹر ویو دیتے ہوۓ یوکرین کے خلاف اپنے " فوجی آپریشن " کا جواز پیش کیا ـ انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین پر حملہ اپنی حفاظت اور سالمیت کیلیے کیا ہے ـ کیونکہ نیٹو کی توسیع روس کیلیے خطرہ ہے ـ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ، کہ 'وہ پولینڈ یا کسی بھی اور نیٹو رکن ملک پر حملہ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے' ۔ در اصل یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے بالٹک ملکوں اور دیگر یورپی ملکوں میں یہ خوف پیدا ہو گیا ہے کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے ۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ وہ پولینڈ یا کسی اور یورپی ملک پر اس وقت تک حملہ نہیں کریں گے جب تک وہ ملک روس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا ـ لیکن پیوٹن نے نیٹو ملکوں پر یہ بھی واضح کر دیا کہ 'نیٹو ملکوں کو یہ ماننا ہوگا کہ یوکرین میں روس کے زیر قبضہ علاقوں پر روس کا ہی قبضہ رہے گا' ـ انہوں ے امریکہ اور نیٹو اتحاد کے باقی ملکوں کے یوکرین کو ہتھیار دینے اور مدد پہنچانے کے اقدام کو 'سٹریٹجک غلطی' قرار دیا ہے ۔
تبصرے