بھارتی ڈاکٹر کو اپنی شادی کی خوشی میں آپریشن تھیٹر میں تصویریں بنوانا مہنگا پڑ گیا

آپریشن تھیٹر میں تصویریں

نیوز ٹوڈے :   دنیا میں آجکل ایک عجیب ہی رسم نے جنم لے لیا ہے ـ کہ شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کیلیے دلہا دلہن مختلف جگہوں پر اپنی شادی کی تصاویر بنواتے ہیں ، اور پھر انہیں اپنی شادی کی یادگار کے طور پر سنبھال کر رکھتے ہیں - شادی کی تصاویر بنوانے کیلیے کوئی پیٹرول پمپ پر جا رہا ہے ، تو کوئی اپنے کسی پسندیدہ ہوٹل میں جا کر تصویریں بنوا رہا ہے ، کوئی کسی پارک میں تصاویر بنوا رہا ہے ، تو کسی کو سمندر کے کنارے اپنی شادی کی تصاویر بنوانا پسند کرتا ہے ـ یہی کام کرنا بھارت کی ریاست 'کرناٹکا کے ڈاکٹر' کو مہنگا پڑ گیا -

بھارتی ریاست کرناٹکا کے ایک سرکاری ہسپتال کے ایک ڈاکٹر (ابھیشک) نے اپنی شادی سے پہلے اپنی ہونے والی بیوی کے ساتھ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں تصویریں بنوائیں ـ ان تصاویروں میں شو کیا گیا کہ وہ دونوں مل کر ایک مریض کا آپریشن کر رہے ہیں - اور آپریشن کے دوران دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کر رہے تھے - ابھیشک کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بہت پسند کی گئیں اور انہیں کافی پذیرائی ملی ـ ڈاکٹر کی اس حرکت پر کرناٹکا کے وزیر صحت نے ابھیشک کی اس حرکت پر کارروائی کرتے ہوۓ اسے نوکری سے فارغ کر دیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+