بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت

نیوزٹوڈے: وزارت توانائی نے آئندہ تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 40 پیسے اضافے کی درخواست دائر کر دی۔ انہوں نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے جس کے بعد صارفین پر 82 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ موقر اخباری رپورٹ کے مطابق نیپرا 14 فروری کو درخواست پر سماعت کرے گی۔ درخواست میں یہ بھی لکھا گیا کہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 9 ارب 44 کروڑ اضافہ مانگا ہے۔  پشاور الیکٹرک سپلائے 11 ارب 60 کروڑ میپکو نے 15 ارب مانگا ہے اور لیسکو نے 15 ارب 10 کروڑ کیسکو نے دس ارب اضافہ مانگا ہے۔ 

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+