آفس کی کرسی کیسے موت کی طرف لے جا سکتی ہے؟ نئی تحقیق

دل کا دورہ

نیوزٹوڈے: ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کام کے دوران سارا دن کرسی پر بیٹھنے سے جلد موت کا خطرہ 16 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ سارا دن دفتر کی کرسی پر بیٹھنا آپ کو ڈپریشن کی طرف لے جا سکتا ہے؟ یہ قدرے چونکانے والی بات ہے کہ ہر وقت کرسی پر بیٹھنا آپ کی جلد جان لے سکتا ہے۔ جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ زیادہ دیر تک بیٹھے رہتے ہیں ان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ دفتر میں کام کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ وقفے کے ساتھ چہل قدمی کریں تاکہ جسم میں خون کی روانی ہو اور جسم کے تمام حصے بھی حرکت میں ہوں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+