قطر اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی رہائ کا بڑا معاہدہ طے پا گیا

بڑا معاہدہ

نیوز ٹوڈے :  قطر کی پولیس نے اگست 2022ء میں بھارت کی سمندری فوج کے آٹھ اہلکاروں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا - قانونی کارروائ کے دوران ان بھارتی فوجیوں پر جرم ثابت ہونے پر قطر کی عدالت نے ان فوجیوں کو 26 اکتوبر کو پھانسی کی سزا سنا دی تھی ، جس پر بھارت نے 9 نومبر کو قطر کی اعلٰی عدالت میں اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جو کہ قطری عدالت نے منظور کر لی -

بھارت کی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ دعوٰی کیا گیا کہ یہ بھارتی فوجی اہلکار قطر کی ( دہرا گلوبل کمپنی ) میں کام کرنے آۓ تھے - لیکن قطری پولیس نے انہیں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا ـ ان قیدیوں میں بھارتی سمندری فوج کے 'تین ریٹائرڈ کیپٹن ، چار ریٹائرڈ کمانڈر اور ایک ریٹائر سیلر' شامل تھے - قطر کی عدالت نے قانونی کارروائی مکمل ہونے پر بھارت کے تمام آٹھ سابقہ نیوی فوجی اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے ـ اور ان میں سے سات قیدی واپس بھارت آ چکے ہیں ـ ان قیدیوں کی رہائی کے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں - کہ کیا ان قیدیوں کی رہائی کسی سمجھوتے کا نتیجہ ہے یا کوئی اور وجہ ؟

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+