رفع پر اسرائیل کے زمینی آپریشن نے مصر اور اسرائیل کے درمیان دوریاں بڑھا دیں

فوجی آپریشن

نیوز ٹوڈے :   غزہ کے جنوبی شہر رفع پر اسرائیلی فوج کے متوقع گراؤنڈ آپریشن کے منصوبے پر مصر نے اسرائیل کو یہ انتباہی پیغام بھیجا ہے ـ کہ 'اگر اسرائیل نے رفع کے خلاف کوئی کارروائی کی تو قاہرہ ، تل ابیب کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کمی کر دے گا' ـ اور مصر نے اسرائیل کو یہ دھمکی بھی دی ہے ـ کہ 'وہ فلسطینیوں کے جبری انخلاء کی اجازت نہیں دے گا' ـ

مصر نے اسرائیل کو دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ غزہ سے ملحق سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے ـ مصر نے شمال مشرقی سینا میں 40 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تعینات کی ہیں یورپی یونین اور امریکہ نے بھی اسرائیل کو رفع پر حملے کے خلاف خبردار کیا ہے ـ لیکن اسرائیل کے وزیر اعظم "نیتن یاہو" کا کہنا ہے کہ رفع میں فوجی آپریشن ضروری ہے  'رفع میں فوجی آپریشن نہ کرنے کا مطلب حماس کی فتح اور اسرائیل کی شکست ہوگا' ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+