اماراتی اور بحرینی افسران کی لاشیں ان کے ملکوں میں پہنچتے ہی دونوں ملکوں میں سوگ کا ماحول
- 13, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : اتوار کے روز صومالیہ کے ایک فوجی اڈے پر دہشتگردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے متحدہ عرب امارات کے تین فوجیوں کی لاشیں آج 'الباتین ایئر پورٹ' پر لائی گئیں ـ ان شہید اماراتی فوجیوں میں ( کرنل محمد المنصوری ، وارنٹ آفیسر محمد بلشمسی اور خلیفہ البلوشی ) شامل ہیں ـ ان شہداء کے تابوتوں کو قومی پرچموں میں لپیٹا گیا تھا - شہداء کی لاشیں جب ایئر پورٹ پر اتاری گئیں تو اس وقت ایئر پورٹ پر اعلٰی حکام اور افسران موجود تھے ـ جنہوں نے نہایت عزت و احترام کے ساتھ اپنے بہادر فوجیوں کا استقبال کیا -
ان اعلٰی افسران کی لاشیں ان کے ملک پہنچتے ہی پورا ملک سوگوار ہو گیا ـ اسی دوران ہی بحرین کے خبر رساں اداروں کی طرف سے اس سانحہ میں بحرین کے شہید ہونے والے بحرین کے 'میجر عبداللٰہ رشید' کی لاش بھی بحرین پہنچنے کی اطلاع دے دی گئی - صومالیہ میں ہونے والے دہشتگردی کے اس واقعہ کی ذمہ داری 'الشباب' گروپ نے قبول کر لی ہے - یہ گروپ پچھلے 15 سال سے صومالیہ میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں مصروف ہے-
تبصرے