ہنگری کی صدر 'کیٹالین نوواک' نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوۓ استعفٰی دے دیا

کیٹالین نوواک

نیوز ٹوڈے :   یورپی ملک ہنگری کی صدر (کیٹالین نوواک) کو گزشتہ چند روز سے اپنے ملک میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا ـ ہنگری کے لوگ کیٹالین نوواک سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ اپنے عہدے سے دسبردار ہو جائیں - ملک میں اس انتشار اور بے چینی کی وجہ ہنگری کی صدر کا وہ فیصلہ تھا جس میں کیٹالین نوواک نے ایک ایسے مجرم کی سزا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ـ جو ہنگری میں بچوں کیلیے قائم پناہ گاہ میں جنسی جرائم چھپا رہا تھا -

کیٹالین نے اس قصوروار قرار پانے والے مجرم کی سزا معاف کرنے کا جیسے ہی اعلا ن کیا تھا ہنگری کے لوگ مشتعل ہو گۓ اور وہ کٹالین کے استعفے کا مطالبہ کرنے لگے - جب حالات بے قابو ہو گۓ تو نوواک نے براہِ راست ٹی وی پر آ کر اپنے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ جنسی استحصال کے جرم میں ملوث مجرم کو معافی دے کرانہوں نے غلطی کی ہے - جس پر انہیں افسوس ہے اس کے ساتھ ہی کیٹالین نوواک نے اپنے عہدے سے دسبردار ہونے کا اعلان بھی کر دیا - 46 سالہ کیٹالین نوواک 2022 سے ہنگری میں صدارت کے عہدے پر فائز تھیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+