امریکی ریاست 'کینساس' میں ماں نے ایک ماہ کی بیٹی کو سلانے کیلیے اوون میں ڈال دیا

لاپروا ماں

نیوز ٹوڈے : امریکہ کی ریاست (کینساس) میں سگی ماں نے اپنی ایک مہینے کی بیٹی کو جھولے میں ڈالنے کی بجاۓ اوون میں ڈال دیا ـ 'امریکی ریاست کینساس کے شہر میسوری' میں ایک 26 سال کی عورت نے صرف ایک مہینے کی اپنی بچی کو سلانے کیلیے جھولے کی بجاۓ اوون میں ڈال دیا اور اوون کا بٹن آن کر دیا - جس سے بچی بری طرح جل گئی ـ تفصیلات کے مطابق کینساس شہر کی پولیس کو ایک بزرگ شخص نے اہیمر جنسی کال کی جو کہ بچی کا نانا تھا ـ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی نے اسے فون کرکے اپنی اس بے وقوفانہ حرکت سے متعلق بتایا -

پولیس جب اس کے گھر پر پہنچی تو بچی کی حالت غیر ہو چکی تھی - پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے کپڑے اور اس کا ڈائپر مکمل طور پر جل چکے تھے ۔ جیکسن کاؤنٹی پراسیکیوٹر نے لاپروا ماں ماریہ کو معصوم بچی کو جلانے اس کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے اور اس کو قتل کرنے کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کر دیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+