سری لنکا میں عام انتخابات 2025ء میں کرانے کا اعلان

سری لنکا

نیوزٹوڈے:بدترین معاشی اور سیاسی بحران کا شکار سری لنکا میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ انتخابات اگلے سال ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے عام انتخابات کے لیے مالیاتی انتظامات اگلے سال کے بجٹ میں فراہم کیے جائیں گے۔ صدارتی انتخابات مقررہ مدت میں ہوں گے۔


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+