سرفراز احمد کپتانی کے عہدے سے مستعفی
- 13, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: 8 سال سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سرفراز خود ٹیم کی قیادت سے وقفہ چاہتے ہیں۔ ٹیم کے کوچ شین واٹسن نئے کپتان کے انتخاب کے لیے انتظامیہ سے بات کریں گے۔ امکان ہے کہ کپتانی کے عہدے کے لیے ریلی روسی یا سعود شکیل پر غور کیا جائے گا اور آئندہ دو چار روز میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔ مزید برآں معین خان جنہوں نے 8 سال تک کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ان کی جگہ شین واٹسن کو نیا کوچ مقرر کیا گیا ہے جب کہ معین خان ٹیم ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ندیم عمر نے یہ بھی بتایا کہ ٹیم کے پرانے مینٹور سر ویوین رچرڈز اگلے ہفتے دوبارہ ٹیم جوائن کریں گے۔ مزید برآں، کیون پیٹرسن کی خواہش ہے کہ وہ کسی حد تک ٹیم میں شامل ہوں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کی قیادت میں 2019 میں پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا تھا اور 2016 اور 2017 میں بھی فائنل تک رسائی حاصل کر چکی ہے۔
تبصرے