جوزف بوریل کی درخواست کا ہوا ہالینڈ پر اثر

جوزف بوریل

نیوز ٹوڈے :   یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف (جوزف بوریل) نے اسرائیل کے غزہ اور رفع کے علاقوں پر بڑھتے ہوۓ حملوں کی مذمت کی ہے - اور کہا ہے ، کہ امریکہ اور اسرائیل کے دوسرے ساتھی ملکوں کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کریں - کیونکہ اسرائیلی فوج ان کے دیے ہوۓ ہتھیاروں سے قتل عام کر رہی ہے ـ جوزف بوریل نے کہا کہ اب فلسطین میں ظلم کی انتہا ہو چکی ہے ـ آخر دنیا کب تک یہ سنتے رہنا چاہتی ہے ، کہ دنیا کتنے اہم رہنما یہ کہتے رہیں کہ غزہ میں کتنے ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں -

جوزف بوریل کی اس استدعا کے ساتھ ہی 'ہالینڈ' کی ایک مقامی عدالت نے بھی ہالینڈ حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو جنگی طیاروں کے فاضل پرزوں کی سپلائی روک دے ـ کیونکہ اسرائیل جن ایف 35 جنگی طیاروں سے فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتار رہا ہے ان طیارون کے فاضل پرزے ہالینڈ ہی اسرائیل کو سپلائی کرتا ہے - بوریل نے اپنے بیان میں نیتن یاہو کے اس بیان کی بھی مذمت کی ہے کہ رفع سے دس لاکھ کے قریب بے گھر فلسطینیوں کو نکال دیا جاۓ ۔ نیتن یاہو کے اس بیان پر بوریل نے طنز کرتے ہوۓ سوال کیا کہ ان بے گھر فلسطینیوں کو کہاں چلے جانا چاہیے کیا انہیں چاند پر منتقل کر دینا چاہیے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+