برازیل سے ایران جانے والے مال بردار جہاز کو حوثیوں نے بنایا نشانہ

مال بردار جہاز

نیوز ٹوڈے :   بحیرہ احمر میں یمن کے حوثیوں کے حملے بدستور جاری ہیں ـ حوثیوں نے منگل کے روز برازیل سے ایران جانے والے ایک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا تھا ـ یہ بحری جہاز یونان کی ملکیت تھا اس کا نام " سٹار آئرس" ہے اور یہ جہاز برازیل سے مکئی لے کر ایران کی "امام خمینی بندرگاہ" کی طرف جا رہا تھا - جب یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اپنے زیر قبضہ علاقے سے اس جہاز پر دو میزائلیں داغ دیں -

چونکہ یہ کارگو جہاز جزائر مارشل کا پرچم لہرا رہا تھا ـ اس لیے (حوثی ترجمان یحیٰ سریع) کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ حملہ فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی اور یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں کے جواب میں کیا ہے - اس حملے میں جہاز کو معمولی سا نقصان پہنچا ، لیکن جہاز کا عملہ اس حملے میں محفوظ رہا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+