بھارتی کسان نے ایک ہی پودے سے ٹماٹر اور آلو اگانے کا دیا کارنامہ سرانجام

کارنامہ سرانجام

نیوز ٹوڈے :  دنیا کے مختلف ملکوں میں عجیب و غریب کام تو ہوتے ہی رہتے ہیں ـ ہر کوئی ایڈونچر کی کوشش میں لگا ہوا ہے ، جیسے چین مختلف قسم کے روبوٹ بنا رہا ہے ۔ اسی طرح بھارت کے ایک کسان نے بھی ایک عجیب ہی کارنامہ سرانجام دیا ہے ـ بھارتی کسان نے ایک ہی پودے سے دو مختلف قسم کی سبزیاں اگائی ہیں - بھارتی کسان نے ایک ہی پودے سے ٹماٹر اور آلو اگانے کا کارنامہ سر انجام دیا ہے ـ لیکن سوال یہ سامنے آتا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک ہی پودے سے آلو اور ٹماٹر حاصل کیے جا سکتے ہیں ؟ اس سلسلے میں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ہی پودے سے دو مختلف سبزیوں کا حصول گرافٹنگ کی مدد سے کیا جا سکتا ہے -

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ، گرافٹنگ کے اس عمل سے ایک ہی پودے سے دو مختلف قسم کی سبزیاں اور اور زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ـ بھارتی کسان نے اپنے اس پودے کا نام 'پوماٹو' رکھا ہے ـ بھارتی کسان نے اپنے اس پودے کی وڈیو بنا کر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ اس نے اپنے اس پو ماٹو کے ایک پودے سے 2 کلو ٹماٹر اور ڈیڑھ کلو آلو حاصل کیے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+