سونا ہزاروں روپے سستا

سونے کی قیمت

نیوزٹوڈے:  بین الاقوامی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی۔ سونے کی نئی قیمت 210,800 روپے فی تولہ ہوگئی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی تین ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار 727 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 2 ہزار 10 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+