فرانس نے بھی لگائی اسرائیلی آبادکاروں کی فرانس میں داخلے پر پابندی

داخلے پر پابندی

نیوز ٹوڈے :  امریکہ اور برطانیہ کے بعد اب فرانس نے بھی 28 اسرائیلی آباد کاروں پر پابندی لگا دی ہے کہ وہ ان کے ملک میں داخل نہیں ہو سکتے ـ اس سے پہلے امریکہ اور برطانیہ نے کئی اسرائیلی آباد کاروں کو فلسطینیوں پر تشدد کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوۓ ان پر پابندی لگا دی تھی کہ وہ اسرائیلی آبادکار امریکہ اور برطانیہ میں نہیں رہ سکتے - لیکن اسرائیل کے بڑھتے جنگی جرائم اور تشدد آمیز واقعات کی شدید مذمت کرتے ہو ۓ اب فرانس نے بھی اپنے دوست ملک اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھایا ہے -

فرانس کی جانب سے اس قسم کا فیصلہ ہونا اسرائیل کے منہ پر ایک زوردار طماچہ ہے - فرانسیسی وزارت کے مطابق اسرائیل کے خلاف اس لیے ایسا قدم اٹھایا گیا ہے کیونکہ 7 اکتوبر کے بعد فلسطین میں آباد کاروں پر تشدد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ـ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل آبادکاروں کے روزانہ حملوں میں اب دو گنا اضافہ ہو چکا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+