ایران کی گیس پائپ لائنوں پر دھماکے سے کئی شہروں کو گیس سپلائی رک گئی

گیس سپلائی

نیوز ٹوڈے :   ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ کی رات ایران کے مختلف شہروں میں دہشتگردوں نے گیس پائپ لائنوں کو تباہ کرنے کیلیے کئی دھماکے کیے ہیں - جس سے ایران کے جنوب مغربی شہر ( بورجان ، بختیاری اور صفا ) میں گیس پائپ لائنوں کو نقصا ن پہنچا ہے - ان دھماکوں کے بعد تین صوبوں میں گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے ـ ان صوبوں میں زنجان اور خراسان کے کئی شہروں میں گیس کی سپلائی عارضی طور پر رک گئی ـ ان دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا -

تاحال ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی دہشتگرد تنظیم نے قبول نہیں کی - ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے بھی ایران میں اس قسم کی کارروائیاں اسرائیل کرواتا رہتا ہے ـ اور اب تو ان دھماکوں کی ذمہ داری اس لیے اسرائیل پر عائد کی جا رہی ہے ـ کیونکہ ایران نے اسرائیل کے خلاف فلسطین کے معاملے کو اپنی خارجہ پالیسی کا مؤقف بنایا ہوا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+