جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے رفع میں گراؤنڈ آپریشن کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں اپیل کر دی
- 15, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : رفع پر اسرائیل کا زمینی آپریشن شروع ہو تے ہی جنوبی افریقہ 'عالمی عدالت انصاف' پہنچ گیا ـ جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف سے یہ درخواست کی ہے کہ 'رفع میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں جو کہ عالمی عدالت انصاف کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے' - جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی رکوانے کیلیے اپنے اختیارات استعمال کرے -
اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کیلیے اقدامات کرے - عالمی عدالت انصاف نے ایک ماہ قبل اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی روکنے اور پھر ایک ماہ کی رپورٹ عدالت انصاف میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا لیکن اسرائیل پر اس حکم کا رتی برابر اثر نہیں ہوا ـ بلکہ اسرائیل نے رفع پر بھی عسکری آپریشن شروع کر دیا ہے -
وسیم حسن
تبصرے