ٹیکساس کے ہسپتال کی ایمر جنسی وارڈ میں ڈرائیور سے بے قابو گاڑی جا گھسی

بے قابو گاڑی

نیوز ٹوڈے :   امریکہ کی ایک ریاست (ٹیکساس) کے طبی مرکز کی ایمر جنسی وارڈ میں گاڑی گھس جانے سے گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق اور کئی لوگ زخمی ہو گۓ - غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ شائع کی کہ امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے (سینٹ ڈیوڈ شمالی آسٹن میڈیکل ہسپتال) کی ایمر جنسی میں ایک تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گھس گئی ، اس افسوس ناک حادثے میں کار کا ڈرائیور تو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا -

لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی وارڈ میں موجود افراد بھی زخمی ہو گۓ - ہسپتال کے عملے نے بتایا کہ کار کے ڈرائیور کو فوراً ہی گاڑی سے نکال کر ایمرجنسی کمرے میں سی پی آر دی گئی لیکن اس کی جان نہ بچائی جا سکی ـ اس حادثے میں ایمرجنسی وارڈ میں موجود زخمی ہونے والے 5 افراد کی بھی حالت تشویشناک ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+