بھارت میں ظالم شوہر نے اپنی بیوی کا سر تن سے جدا کر دیا
- 15, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارتی ریاست میں شوہر کے بیوی کو بے دردی سے قتل سے پورہ علاقہ خوف وہراس میں مبتلا ـ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست (مغربی بنگال کے ضلع بوریا مدنی) کے ایک ظالم شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کا سر تن سے جدا کر دیا اور پھر اپنی بیوی کے سر کو گھسیٹتے ہوۓ پورے علاقے کا چکر کاٹا - 40 سالہ مجرم 'گوتھم گجھیت' کو علاقہ کے لوگوں نے اپنی بیوی کے سر کے ساتھ بس سٹاپ پر دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی ملزم کے ہاتھ اور کپڑے خون سے بھرے ہوۓ تھے اور اس کے ہاتھ میں اس کی بیوی کا سر تھا -
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مجرم کو گرفتار کر لیا ـ پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم گوتم گجھیت کی ذہنی حالت درست نہیں ـ اس نے گھریلو مسائل سے گھبرا کر بیوی کو قتل کر دیا مجرم نے تیز دھار خنجر سے بیوی کا سر تن سے جدا کر دیا تھا - پولیس نے مجرم کے گھر جا کر مقتولہ کی سر سے جدا لاش بر آمد کر کے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیق جاری ہے -
تبصرے