انتخابی فنڈنگ سسٹم غیر آئینی قرار ، ختم کرنیکا حکم جاری
- 15, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: بھارتی سپریم کورٹ نے بھی برسوں پرانے الیکشن فنڈنگ سسٹم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا حکم دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے نئی دہلی میں 7 سال پرانے الیکٹورل بانڈ سسٹم کو ختم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران اس نظام کو غیر آئینی قرار دے کر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو مزید بانڈ جاری نہ کرنے کا حکم دیا گیا۔
الیکٹورل بانڈز نامی اس نظام کے تحت کوئی بھی شخص یا کمپنی ان بانڈز کو ریاست کے زیر انتظام اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے خرید سکتا ہے اور بغیر کسی حد کے اپنی پسند کی سیاسی پارٹی کو جاری کر سکتا ہے۔
تبصرے