رفع سے فلسطینیوں کے انخلاء کی اسرائیلی کاروائی میں اقوم متحدہ کا کوئی عمل دخل نہیں ترجمان دفتر انسانی حقوق

ترجمان دفتر انسانی حقوق

نیوز ٹوڈے :  اقوام متحددہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان نے 'رفع' سے متعلق اسرائیل کی منصوبہ بندی پر تنقید کرتے ہوۓ کہا ہے ، کہ اسرائیل نے رفع سے دس لاکھ بے گھر فلسطینیوں کے جبری انخلاء کیلیے اقوم متحدہ کے 'دفتر براۓ رانطہ براۓ انسانی حقوق' سے کوئی رابطہ نہیں کیا ، اور اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں سے متعلق کبھی بھی باضابطہ طور پر بات کرنے کی کوشش نہیں کی ہے - اس لیے دفتر کی جانب سے شہریوں کے انخلاء کیلیے اسرائیل کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا ۓ گی - اور نہ ہی دفتر رفع سے فلسطینیوں کے انخلاء کی کسی بھی قسم کی کاروائی کا حصہ بنے گا -

اسرائیلی وزیر اعظم نے رفع کو حماس کا آخری گڑھ قرار دیتے ہوۓ اقوام متحدہ کے اداروں سے یہ مطالبہ کیا تھا ـ کہ وہ حماس سے شہریوں کو بچانے اور انہیں جنگی علاقوں سے نکالنے میں اسرائیل کی مدد کریں - لیکن اسرائیل رفع میں حماس کو ختم کرنے کا اپنا مقصد اس وقت تک حا صل نہیں کرسکتا جب تک وہ رفع میں موجود ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+