کینساس میں ریلی کے دوران فائرنگ ، ایک شخص ہلاک 29 زخمی

مسلح افراد کی فائرنگ

نیوذ ٹوڈے :  امریکی ریاست میزوری کے شہر (کینساس سٹی ) میں ریلی پر مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گۓ ـ کینساس سٹی میں یہ (ریلی سپر باؤل ٹیم) کی جیت کے موقع پر نکالی گئی ـ جس میں ہزاروں افراد شامل تھے ـ تو اچانک حملہ آوروں نے ریلی پر فائرنگ کر دی - فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 29 کے قریب افراد زخمی ہو گۓ ـ زخمی ہونے والوں میں 8 بچے بھی شامل ہیں ـ حملے کے بعد ریلی میں بھگدڑ مچ گئی ـ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ـ لوگ ایک دوسرے کو گراتے اور لتاڑتے ہوۓ بھاگنے لگے ـ کچھ لوگوں نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں -

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابھی تک حملہ آوروں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ـ تاہم یونین اسٹیشن کے قریب سے دو افراد کو حراست میں لے کر پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے - جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت میزوری اور کینساس کے گورنرز بھی وہاں موجود تھے - جشن کی یہ پریڈ جیسے ہی ختم ہوئی ، حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کر دی ـ دونوں رہنماؤں کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا گیا ۔ حملے کے وقت کینساس سٹی چیفس کے کھلاڑی ابھی سٹیج پر موجود تھے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+