گوجرانوالہ سگی خالہ نے بھانجے بھانجیوں کو نہر میں پھینک دیا
- 16, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : سننے میں آتا ہے کہ خالہ ماں کا نعم البدل ہوتی ہے ـ ماں کی کمی خالہ پوری کرتی ہے لیکن گوجرانوالہ میں اسی ماں کی نعم البدل خالہ نے اپنے بھانجے بھانجیوں کو موت کے منہ میں پہنچا دیا ـ گوجرانوالہ کے علاقے (باغبانپورہ) میں ایک سنگدل خاتون نے اپنی بہن سے جھگڑے کی وجہ سے اپنے بھانجے بھانجیوں کو اغوا کر کے انہیں قتل کرنے کی نیت سے نہر میں پھینک دیا - پولیس کا کہنا ہے کہ 5 سال کی سحر ، 3 سال کا اسود 2.5سال کی بسمہ اور 1.5 سال کا کا فرحان اپنی ماں کے ساتھ کچھ دن رہنے کیلیے نانی نانا کے گھر آۓ ہوۓ تھے -
کہ ان کی خالہ مجرمہ نازیہ بچوں کو دکان سے چیز لے کر دینے کے بہانے گھر سے لے گئی ـ اور بچوں کو نہر میں پھینک دیا ـ دو بچیوں نے نے بھاگ کر جان بچا لی ـ بچوں کے باپ کی مدعیت میں پولیس نے مجرمہ نازیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا - مجرمہ نے دوران گرفتاری دو بچوں کو نہر میں پھینکنے کا اعترافِ جرم کر لیا ـ مجرمہ کی نشان دہی پر 'اپر چناب نہر' سے بسمہ کی لاش برآبد کر لی گئی ، جبکہ فرحان کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریش جاری ہے ـ سحر اور اسود نے بھاگ کر اپنی جان بچا لی تھی -
تبصرے