روس پہنچا کینسر جیسے موذی مرض پر قابو پانے کے قریب

ولادیمیر پیوٹن

نیوز ٹوڈے :   روس کے صدر (ولادیمیر پیوٹن) نے ایک پروگرام کے دوران یہ انکشاف کیا ہے ، کہ ان کے سائنسدان کینسر کی ویکسین تیار کر رہے ہیں ـ بہت جلد روس اس مہلک اور جان لیوا مرض پر قابو پا لے گا ـ اور یہ ویکسین مریضوں کیلیے دستیاب ہو جاۓ گی ـ روسی صدر نے کہا کہ ان کی تیار کردہ ویکسین کو انفرادی تھراپی کے مؤثر طریقوں کے طور پر استعمال میں لایا جا سکے گا ـ پچھلے سال برطانیہ نے بھی جرمنی میں مقیم ایک ادارے ( بائیو این ٹیک ) کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا ـ جس میں یہ طے پایا تھا -

کہ 2030 تک دس ہزار مریضوں کو ذاتی نوعیت کے کیسر کے علاج کیلیے کلینیکل ٹرائل شروع کیا جاۓ گا - اس سے پہلے ایک فارما کمپنی نے بھی کینسر کی ویکسین تیار کرنے کا دعوٰی کیا تھا ـ کہ ان کی ( میلا نوما ) نامی ویکسین جلد کے کینسر کے مریضوں کیلیے مؤثر ثابت ہوگی ـ روس کے صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی تیار کردہ ویکسین کس قسم کی کیسر کیلیے بنائی جا رہی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+