پیٹرول نہیں پیتاکہ 100سے 150چھکے ماروں، آصف نے پرانے بیان کو غلطی قرار دیدیا
- 16, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: پاکستان کرکٹ ٹیم جے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے روزانہ 100 سے 150 چھکوں کی پریکٹس کے بیان کو غلط قرار دے دیا۔
اگست 2022 میں آصف علی نے ایشیا کپ کی تیاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ، میں اپنی پریکٹس کے دوران ، 100 سے 150 چھکے لگانے کی کوشش کرتا ہوں، تاکہ کسی بھی میچ کے دوران زیادہ چھکے مار سکوں۔ جس کے بعد ایشیا کپ میں آصف علی کی ناقص کارگردگی کے بعد ان کے بیان پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
حال ہی میں آصف علی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں ، پیٹرول تو نہیں پیتا، جو روزانہ 300 چھکیں ماروں۔ انہوں نے کہ کہ میں اسٹیڈیم میں چھکے لگانے کی پریکٹس کرتا رہا لیکن، اس میں میری غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فینز دعائیں کریں تاکہ میں پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کر سکوں۔
تبصرے