غزہ کی طرح لبنان بھی اس وقت میدانِ جنگ بن چکا ہے
- 17, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : لبنان میں بھی اب غزہ جیسے حالات بننے لگے ہیں ۔ اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی شہر (نبطیہ) میں آج ایک 3 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا ہے ۔ اس ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد شہید ہو گۓ ۔ اسرائیلی حملوں سے بڑی تعداد میں املاک کو بھی نقصان پہنچا ۔ اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت شہر (بیروت) میں ایک انٹرنیشنل ہوائ اڈے اور بیروت کے جنوبی مضافات پر تیسری مرتبہ بمباری کی ، جس سے ایک بجلی گھر اور شاہراہوں کو بھی نقصان پہنچا -
اسرائیلی حملوں کے جواب میں (حزب اللّٰہ) کی طرف سے بھی لگاتار جوابی کارروائ جاری ہے ۔ حزب اللّٰہ نے اسرائیل کے کئ طیاروں کو طیارہ شکن فائرنگ سے نشانہ بنایا ، اور اسرائیل کے شہروں پر بھی کئ راکٹ داغے، جس سے دو سویلین اسرائیلی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گۓ ۔ اس وقت غزہ کی طرح لبنان کے 'جنوبی علاقے' بھی میدانِ جنگ بن چکے ہیں ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان پر ان کے حملے اسرائیل پر (حزب اللّٰہ) کے راکٹ حملوں کا ردِعمل ہے جس میں حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا ۔ حزب اللّٰہ کے حملوں میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوۓ تھے ۔ اسرائیل کے ان ڈرون حملوں کے جواب میں حزب اللّٰہ نے ایک مرتبہ پھر جوابی حملوں کی دھمکی دیتے ہوۓ حزب اللّٰہ کے لیڈر (حسن نصراللّٰہ) نے کہا ہے کہ 'اسرائیل کے ان حملوں کا بدلہ ضرور لیا جاۓ گا ۔ اسرائیل سزا سے بچ نہیں پاۓ گا' -
تبصرے