کراچی میں قتل ہونے والے سات سالہ ابان کا قاتل اس کا اپنا کزن نکلا
- 17, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : کراچی کے 'فیڈرل بی ایریا' میں دو روز قبل کارڈیو ہسپتال کے قریب 7 سالہ ابان جھاڑیوں سے زخمی حالت میں ملا تھا ، جس کو فوری طور پر "عباسی شہید ہسپتال" لے جایا گیا ، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ پولیس کی تفتیش پر ابان کا قاتل اس کا اپنا کزن نکلا ۔ پولیس نے ابان کے قاتل (سفیان) کو گرفتار کر لیا اور اس سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ ملزم سفیان جس کی عمر 16 سال ہے ، جو کہ ابان کا پھوپھی زاد بھائ تھا اس نے غصے میں آکر اپنے ماموں زاد کا قتل کر دیا سفیان نے اعترافِ جرم کرتے ہوۓ بتایا ہے کہ وہ اپنے ماموں کے گھر میں ہی رہتا تھا اور مقتول اپنے والد سے اس کی شکایتیں کیا کرتا تھا جس پر اسے اکثر ڈانٹ پڑتی تھی اس وجہ سے اس نے غصے میں آ کر ابان کو قتل کر ڈالا -
سفیان نے پولیس کو بتایا کہ وہ ابان کو بہانے سے پارک میں لے گیا ، اور دھوبی گھاٹ میں جھاڑیوں کے اندر لے جا کر اس نے اسے قتل کر دیا ۔ سفیان نے بتایا کہ اس نے جس چھری سے ابان کو قتل کیا تھا اس نے گھر آ کر وہ چھری دھو کر کچن میں رکھ دی سفیان نے کہا کہ اس سے غلطی ہو گئ وہ ابان کو قتل نہیں کرنا چاہتا تھا -
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے